بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزیاں : پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
لاہور:بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈھنڈنیال اور رکھ چکری سمیت مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2سالہ بچہ شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔
قرار داد میں مزید کہا گیا بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم و ستم سے نظر ہٹانے کیلئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جو کھلم کھلا ریاستی دہشتگردی کے مترادف ہے،یہ ایوان پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کامنہ توڑ جواب دینے، بھارتی چوکیوں کو تباہ کرنے اور دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا نے پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیمیں بھارتی فوج کے جنگی جنون کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔